زرعی سفارشات براے یکم تا پندرہ اپریل
زرعی سفارشات براے یکم تا پندرہ اپریل
چنا۔
۹۰ فیصد ٹاڈ پکنے پر برداشت کریں۔ برداشت کے لیے صبح کا وقت نہایت موزوں ہے۔ پکی ہوی فصل کی برداشت کی تاخیر سے ٹاڈ جھڑنے کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا احتمال ہوتا ہے۔
بہاریہ مکیّ۔
فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کریں۔ بور آنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نا آنے پاے۔ بور آنے پر کھیت کو ہمیشہ تروتازہ حالت میں رکھیں تا کہ دانہ بننے میں مدد ملے لیکن پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے۔
کماد۔
مارچ اور اپریل کے مہینوں میں ۲ تا ۳ پانی ۲۰ تا ۳۰ دن کے وقفے سے لگایں۔ فصل کا گوڈی کریں نایٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالیں اور کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی رکھیں۔
محکمہ زراعت حکومت پنجاب



