بے آباد زمینوں پر جیٹروفا کی کاشت سے اربوں کی بچت ممکن، ماہرین
لاہور: متبادل انرجی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں موجود 8کروڑ ایکڑ بے آباد اراضی میں سے صرف 5فیصد رقبہ پر جیٹروفا کا پودا کاشت کر دیا جائے تو ہمارا تقریبا16ارب ڈالر سالانہ ڈیزل کا درآمدی بل صفر ہو سکتا ہے۔
ایک ایکڑ پر جیٹروفا کی کاشت سے 2سے 3ہزار لٹر بائیو ڈیزل جبکہ ویلیو ایڈیشن مصنوعات میں میتھین گیس،گلیسرین اور این پی کے کھاد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
حکومت بائیو فیول ایکٹ2013 کا نفاذ اور اس شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے۔
رینیو ایبل اینڈ آلٹرنیٹ انرجی ایسوسی ایشن پاکستان کے بائیو ڈیزل کو آرڈی نیٹر رانا توصیف اقبال نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیٹروفا کے بیج سے حاصل کردہ بائیو ڈیزل سے ابتدائی طور پر پیٹر انجن چلایا جا سکتا ہے لیکن اس کو ریفائنری کے ذریعے ریفائن کرکے ڈیزل سے چلنے والا ہر انجن چلایا جا سکتا ہے۔
اس کیلئے موجودہ ڈیزل انجن کو بائیو ڈیزل سے چلانے کیلئے کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈائیرلائن،بوئنگ،کانٹیننٹل ائیر لائن امریکہ سمیت کئی کمپنیاں جیٹروفا پودے سے حاصل کردہ ڈیزل سے جہاز اڑانے کے کامیاب تجربات کر چکی ہیں۔
اس کے علاہ امریکہ،برازیل،آسٹریلیا،فلپائن،تھائی لینڈ،ملائشیا،چین،بھارت سمیت 100ممالک میں جیٹروفا پودے کی کامیاب کاشت جاری ہے۔
توصیف اقبال نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت بائیو فیول ایکٹ نافذ کر چکا ہے اور ممبئی سے لے کر دہلی تک ٹریک پر چلنے والی ٹرین15سے 20فیصد سفر جیٹروفا سے حاصل کردہ ڈیزل کے استعمال سے طے کر رہی ہے۔
نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں 8کروڑ ایکڑ بنجر اراضی ملک کے مختلف علاقوں میں موجود ہے جس کے صرف 5فیصد حصہ پر جیٹروفا کاشت کر دیا جائے توڈیزل کی مد میں خرچ ہونیوالا کثیر زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بائیو ڈیزل میں خود کفالت اور روایتی ڈیزل کے درآمدی بل کو کم کرنے کیلئے حکومت کو تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری اراضی جیٹروفا کی کاشت کیلئے کسانوں کو 99سالہ لیز پر دے اور تمام بینکوں کو پابند کیا جائے کہ وہ بائیو ڈیزل منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کریں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن و ریسرچ بورڈ ترجیحی بنیادوں پر درآمدی یا لوکل جیٹروفا سیڈ کو سرٹیفائی کرے نیز حکومت بائیو ڈیزل سیکٹر کو 10سال تک ٹیکس کی چھوٹ دے۔
اوگرا مارکیٹ کے مطابق بائیو ڈیزل نرخ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ سبسڈی بھی فراہم کرے،محکمہ جنگلات جیٹروفا کے پودے گروئرز کو مفت یا رعایتی نرخوں پر فراہم کرے اور آئندہ فاریسٹ پالیسی میں جیٹروفا کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔
ڈان میڈیا





1:41 pm
SIR,
YOU ARE SAYING VERY GOOD THAT BIO DIESAL CAN BE PRODUCED BY FORMER BUT WHO WILL START TO EDUCATE THE FORMER AND WHO WILL SUPPLY THE SEED.
CAN YOU ALSO GIVE US THE CONTACT PERSON WHO CAN HELP I LIKE THE PROJECT.
THANKS